ہندوستان اور اسرائیل نے دہشت گردی کے خلاف اور دفاع کے میدان میں تعاون
بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے عالمی سطح پر امن،
استحکام اور جمہوریت کی آواز کو مضبوطی ملے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں اسرائیل کے صدر ريووین رولن کے ساتھ دو طرفہ
میٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے جاری بیان میں عالمی
برادری سے اپیل کرتے
ہوئے کہا کہ دہشت گردی آج دنیا کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔اس چیلنج کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور خاموش رہنے سے دہشت گردوں کے حوصلے
بڑھیں گے، ایسے میں اس چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے ہندوستان اور
اسرائیل نے باہمی تعاون بڑھانے اور دفاع کے میدان میں اپنے تعلقات كو توسیع
دینے کا فیصلہ کیا ہے۔